بے لوث ہونا

حق کی شمع

*بےلوث ہونا*

بے لوث ہونا یعنی بغیر کسی غرض کے سچے ہو کر عمل کرنا ہے۔جہاں ہم کسی بھی معاملے میں لینے کی امید نہیں رکھتے تو یہ ہی بےلوث ہونا ہوتا ہے ۔
اور جہاں پر ایسی سوچ ہوتی ہے۔ وہاں باطل ہمیں کمزور کرتا ہے وہ ہمیں بےلوث نہیں ہونے دیتا ۔
وہاں ہم اپنے کیے کا بہت سارا صلہ مانگ رہے ہوتے ہیں ۔ ہمیں لگتا ہے کہ ہم نے پہاڑ سر کر لیا ہے یا تارے توڑ کر لے آے ہیں ۔ ہمیں لگتا ہے کہ ہم نے کوئی بڑا کام کر لیا ہے ہماری توقعات بہت زیادہ ہو جاتی ہیں ۔اور جہاں جہاں کوئی توقع یا امید لگائی ہوتی ہے وہاں ہم خالص ہو کر نہیں چل رہے۔۔۔
بےلوث ہو کر اگر کام کرنا ہے تو بس رضا کے لئے کرنا ہے اس لئے نہیں کہ ہمارا بول بالا ہو ہماری تعریف ہو ۔
بلکہ ہر کام کرتے ہوے ذہن میں یہ ہی ہو کہ میں جو بھی کر رہی اللّه کے لئے کر رہی میں اللّه کی نظر میں ہوں ۔اللّه خوش ہو رہا ہے راضی ہے ۔
آپ ہر کام کو ایسے دیکھو اپنے یقین کو بڑھاؤ ، کہ میرا خالص اللہ کی خوشی اور رضا کے لیے اٹھایا قدم اس کے قریب کر رہا ہے۔
اللہ ہمیں اخلاص سے ہر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما ئے کہ ہماری سب توقعات اور امیدیں صرف اسی عظیم ذات سے جڑی ہوں آمین۔

*فریدہ*


Warning: count(): Parameter must be an array or an object that implements Countable in /home/bano/public_html/working/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 399

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.