تعارف

ورکرز ری فریشنگ ٹرینگ

السلام علیکم پیارے ورکرز

ذات پر کام ہماری بنیاد ہے۔
بنیاد جتنی مضبوط ہو گی اتنا اس پر کھڑے رہ کر قدم جما کر ورکنگ کرنا آسان اور ممکن ہوتا جائے گا۔
جو کوئی اپنی ذات کو مٹا کر جتنا خود کو خالص کرتا جاتا ہے ۔۔اسی قدر وہ قربت کی منزل طے کرتا ہے اور خالص پن کا یہ سفر زندگی کے آخری لمحے تک چلتا رہتا ہے
ذات پر کام ورکرکا باطل کے خلاف محاذ مضبوط کرتا ہے۔اپنے نفس کو مارنا اور خود کو باطل کے چنگل سے آزاد کروانابھی تبھی ممکن ہو گاجب ذات سے آزادی کے سفر کو جاری رکھا ہو گا۔جتنا خود کو اللہ کے ساتھ کے احساس کو رکھ کر زات سے آزاد ہو گے اتنا ہی ساتھ چلنے والے حق کے راہی کی باریکی سے رہنمائی ہو گی۔
کیونکہ ورکنگ عمل سے ہے کہ ورکر خود عمل کر کے اس بات سے گزرتے ہوئے اندر روشن کرتا جائے اور اس روشنی سے حق کی جانب آگے بڑھتا جائے۔
اس کام میں مزید تیزی اور بہتری لانے کے لیے آج سے گروپ ورک کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں ذات پر کام کا شوق اور آگے بڑھنے والے حق کے راہی کو شامل کیا گیا ہے
اس گروپ میں ذات پر کام کے مختلف پہلو دیے جائیں گے۔ اور سب ممبرز ان ٹوپک پر اپنےاوپر نظر رکھ کر سچائی سے اپنا جائزہ لے کر شیئر کریں گے۔

اس طرح اندر کے در کھلے گے اور ذات کے چھپے ہوئے پہلو سامنے آے گے جن کو پکڑ کر ان پر کام کرنا بہت آسان ہوتا جاۓ گا اور یوں ذات سے آزادی ہماری ورکنگ کو اور بہتر بنائے گی۔ ھمارے قدم منزل کی جانب بڑھیں گے ۔

امید ہے اس میں سب بھرپور طریقے سے حصّہ لیں گے ۔

*خاص نوٹ ۔۔۔*

جو حق کے راہی اس ٹرینگ کے لیے شامل ہوئے ہیں وہ بھرپور طریقہ سے اس گروپ میں حصّہ لیں گے۔

اگر کسی خاص مجبوری کی وجہ سے کوئی شامل نہ ہو سکے تو وہ بتا دے۔
گروپ میں روزانہ رپورٹ بھی دی جاۓ گی ۔
گروپ ورک سب کے لئے سنہری موقع ہے ہر ایک کے لئے میدان کھلا ہے اور ہر ایک کی اپنی دوڑ ۔۔۔
کوشش کرنی ہے کہ اس سے موقع سے فائدہ اٹھائیں اور منزل کی طرف مضبوطی سے قدم بڑھائیں ۔

جذبے سلامت رہیں💪🏼😊


Warning: count(): Parameter must be an array or an object that implements Countable in /home/bano/public_html/working/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 399

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.