دنیا ایک اسٹیشن ہے۔

حق کی شمع

دنیا ایک اسٹیشن ہے۔۔۔

ہم ازل کے اسٹیشن سے دنیا میں آئے دنیا کے اسٹیشن سے ہم نے اپنے آخرت کے سفر کے اسٹیشن پہ جانا ہے تو ہمیں کچھ نہیں پتہ اس وقت ہمارے ساتھ کیا ہو گا دنیا میں ہم آ گئے ہمارے لیئے ہوش حواس کا پہلا اسٹیشن ہے ہم نے کیوں اسی کو کُل سمجھ لیا ہم کیوں نہ اگلے اسٹیشن کی تیاری کریں ہمارا کسی وقت بھی بلاوا آ جائے اور ہم نہیں جانتے کہ یہ ہمارا آخری زکر ہے ،محفل ہے ،دعا ہے ،بات ہے بیٹھے بیٹھے وہ بلا لے تو جانا ہے کسی کا زور نہیں ہے کیوں نہ سچے دل سے معافی مانگیں گناہوں کو یاد کر کے اللہ معاف کر دے۔اپنے گناہوں کا احساس کرتے ہوئے کہ میرے مالک جب جب جھوٹ بولا اور کتنے بڑے بڑے جھوٹ بولے اور کب کس وقت کیا برا عمل کیا ،جب جب غیبتیں کیں میں نے جب جب تیرے احکامات کے دائرے سے خود کو نکالا تو نے ایک سیٹ اپ تو دیا ہوا ہے نا ایسے زندگی گزارنی ہے اس سے جب جب نکالا
تو سب جانتا ہے۔ ایسے جب گناہوں کا ندامت کا احساس اندر آتا ہے تب دل اور طرح سے جھکتا ہے اللہ رب العزت کی طرف سے اتنا پیار کا احساس یوتا ہے اندر یہی احساس آتا ہے کہ میرے اللہ شرمندہ ہوں جو جو بھی کیا میں نے تم سے معافی مانگ لی اور مجھے معاف فرما ایسے سچے دل سے اس کے سامنے پیش ہو کے اور معافی مانگیں اور اقرار کر کے اپنے گناہوں کا یاد کر کے پیش ہوں کہ ہمارے پاس یہی وقت ہے۔اس کو اس دنیا میں نہ لگائیں بلکہ اپنے اعمال اللہ اور اس کے بتائے گئے طریقے پر چلتے ہوئے گزاریں۔یہی بہترین زاد راہ ہے۔جو اس جگہ سے اپنے ساتھ لے کر جانا ہے۔
اللہ ہمیں حق راہ پر چلائے آمین
فریدہ


Warning: count(): Parameter must be an array or an object that implements Countable in /home/bano/public_html/working/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 399

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.