منفی سوچ

*منفی سوچ*

منفی سوچ ہمارے اندر ایک چھپی ہوئی باطل کی بیماری ہوتی ہے۔ وہ ایسی بیماری ہوتی ہے یا ایک ایسی چیز ہمارے اندر پڑی ہوتی ہے جس سے نکلنے والی شعاعیں یا جس کے اثرات ہمارے پورے جسم کو متاثر کر دیتی ہیں۔ جیسے ہم کہیں کہ کینسر ایک بہت خطرناک مرض ہوتا ہے اور وہ جسم میں پھیلنے لگ جاتا ہے اور پورے جسم میں وہ تباہی پھیلانے لگ جاتا ہے۔
تو ایسے ہی جو ایک منفی سوچ کی بیماری اگر ہمارے اندر اتر جاتی ہے یا یہ باطل اترتا ہے تو یہ ہمیں پوری طرح ہر چیز میں متاثر کرتا ہے۔
آپ کو جہاں منفی سوچ آنے لگے آپ سوچ کو روکو۔ یہ منفی احساس آہستہ آہستہ، ساتھ ساتھ آپ کے چلے گا لیکن آپ فوری طور پر اپنی زندگی میں لوگوں کے ساتھ معاملات میں چیزوں میں مثبت چیزوں کو دیکھنا شروع کر دو اور آپ کو پتا ہو گا کہ آپ اندر خانے اپنے اس رسولی کو جس نے اندر جڑیں پھیلائی ہوئی ہیں آپ اس کا علاج کر رہے ہو۔ جیسے کینسر کا علاج کیمو تھراپی سے ہوتا ہے آپ کیمو لگا رہے ہو جو ایک بار آپ کو تکلیف میں سے بھی گزارتا ہے اور ہم اس کو خود سے جڑوں سے اُکھیڑ کر پھینک دیتے ہیں۔
آپ اپنی سوچ کو مثبت کریں اور ہمیشہ اپنی پچھلی زندگی کو دیکھا کریں کہ آپ کے ساتھ اُس اُس وقت اللہ۔نے میرے لیے کتنی بہتری اور بھلائیاں رکھیں تھیں تو اب بھی اللہ میرے لیے بہترین کرے گا۔
اس طرح ہر منفی سوچ کو کاٹ کر ایک مثبت سوچ کو پکڑتے جانا آپ کے یقین کو بھی مضبوط کرے گا اور آپ کے اندر سے اس چھپی ہوئی باطل کی بیماری کو بھی کمزور کرتا جائے گا۔

*فریدہ*

 


Warning: count(): Parameter must be an array or an object that implements Countable in /home/bano/public_html/working/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 399

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.