وقت کی اہمیت

حق کی شمع

وقت کی اہمیت

وقت، نیا سال، نئی گھڑیاں، نئے لمحے ہماری زندگی میں یہ آتا رہتا ہے وقت بدلتا رہتا ہے گزرتا رہتا ہے اور ہمیں اسکی سمجھ نہیں ہوتی۔
جیسے ہم نئے سال کی مبارک دیتے ہیں یا پچھلے سال کے جانے کا افسوس کرتے ہیں یا خوشی مناتے ہیں کہ ایک نئے سال میں قدم رکھ لیا، ہم دوسرے اینگل سے دیکھیں تو ہماری تو زندگی کا ایک سال کم ہو گیا اور ہم نے جو سال گزرا اس میں جو بھی کھویا یا پایا وہ محفوظ ہو گیا اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی۔
وقت کے حوالے سے قرآن میں اللہ‎ تعالیٰ نے مختلف انداز میں قسمیں کھائیں۔
تو یعنی اسکا مطلب ہے کہ وقت ایک انتہائی قیمتی چیز ہے اور قرآن میں جس جس چیز کی بھی قسم اٹھائی گئی اس چیز کی اہمیت اللہ‎ نے بتائی کہ دیکھو یہ اتنی اہم چیز ہے اسکو ایسے عام نہ سمجھ لینا۔
سورہ عصر میں بھی بتایا گیا کہ زمانے کی قسم اٹھا کر کہا گیا ہے ایمان لاؤ ،حق بات کرو، صبر کرو اچھائی کی تلقین کرنے کا جو ایک حق بات پھیلانے کا کہا گیا تو اب یہاں پر اللہ‎ تعالیٰ ہمیں سبق بھی دے رہا ہے کہ تمہیں جو وقت دیا اس میں ایمان لاؤ اور حق بات آگے پھیلاؤ، صبر کرو۔
اگر ہم اپنی زندگی کا دیکھیں تو ہمیں پتا ہی نہیں ہے کہ اس نے کب ختم ہو جانا ہے اور ہمارا ایمان ہے ہم سے اس وقت کا اور گزرے ہوئے لمحوں کا حساب لیا جائے گا۔ وہ کوئی بھی لمحہ ہو وہ دن کا ہو شام کا ہو وہ رات کا ہو وہ محفل کا ہو وہ تنہائی کا ہو ایک ایک لمحے کا حساب لیا جائے گا۔
تو ہم کیوں نا اس وقت کی قدر کریں اور وقت کے گزرنے کو صرف سال تک محدود نہ کریں کہ ہم اس میں نئی قرارداد بنائیں بلکہ ہم زندگی کے لمحے لمحے میں قرارداد بنائیں، پچھلی غلطیوں کو پکڑیں اور آنے والی زندگی کے لیے اچھے ارادے باندھیں اور وہ زندگی کا مقصد نا صرف اس دنیا کی زندگی ہو بلکہ آخرت کی اور ہمیشہ کی زندگی کے لیے بھی ہم ارادے باندھیں۔
اللہ‎ تعالیٰ ہم سب کو با عمل زندگی گزرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

*فریدہ*


Warning: count(): Parameter must be an array or an object that implements Countable in /home/bano/public_html/working/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 399

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.