ٹاپک 4۔ چاہت کی غلامی

ورکرز ری فریشنگ ٹرینگ

چاہت کی غلامی

ضرورت اور چاہت میں فرق ہوتا ہے ۔۔۔
ہم اگر نفس کی غلامی کرتے ہیں تو ھمارے اندر بہت سی چاہتیں پیدا ہوتی ہیں اور ہم ان چاہتوں کے حصول کے لئے فورا متحرک ہو جاتے ہیں ۔۔۔
ہم فوری طور پر اسے پورا کر کے بہترین غلامی کرنے کا ثبوت دیتے ہیں ۔
اور اس طرح وہ چاہتیں ہمیں انگلیوں پر نچاے رکھتی ہیں ۔۔۔
اور ان چاہتوں کی غلامی کے ہاتھوں مجبور ہو کے ناچتے ناچتے ہم ہر قدم اپنی منزل سے دور ہو رہے ہوتے ہیں ۔۔۔

آج کے دن ۔۔۔ایسی اٹھنے والی چاہتوں کو پکڑنا ہے ۔۔۔
اور بتانا ہے کہ
اس پر پاؤں رکھ کے خود کو کیسے غلامی کی زنجیر توڑ کر آزاد کروایا ۔۔۔
یا پھر نفس کی غلامی کرنے کی پرانی عادت کے ہاتھوں مجبور ہو کے چاہت پوری کی اور بعد میں خیال آیا ۔۔

آپ ایسے بھی بتا سکتے ہیں جہاں آپ نے آپنی چاہت کا احساس ہوتے ہی اسے وہی پکڑ لیا اور خود کو چاہت کی غلامی کی زنجیر سے آزاد کروایا اور اس میں کیسے اپنے اندر لڑنا پڑا ۔۔۔
کم از کم دو پوائنٹ بتانے ہیں ۔۔۔۔

*ہر پوانئٹ کو ان سٹیپس میں شیئر کرنا ہے۔*

١۔ اندر اٹھنے والی چاہت

٢۔چاہت کےحصول کے لیے کیا کیا؟؟
وہ چاہت آپ کو کس حد تک غلامی میں لے کر گئی۔

٣۔کب اور کس احساس میں چاہت کی زنجیر کو تڑوایا

جزبہ سلامت


Warning: count(): Parameter must be an array or an object that implements Countable in /home/bano/public_html/working/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 399

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.