ٹاپک 8۔ امت کا درد

ورکرز ری فریشنگ ٹرینگ

امت کا درد

نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ الله کے نبی محمد صلی علیہ وسلم نے فرمایا :

” مومنوں کی مثال، آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ محبت کرنے میں، ایک دوسرے کے ساتھ رحم کرنے میں اور ایک دوسرے کے ساتھ شفقت و نرمی کرنے میں ایک جسم جیسی ہے جب اس کا ایک ٹکڑا (عضو) بھی تکلیف میں ہوتا ہے، تو سارا جسم تکلیف میں ہوتا ہے۔ ایسی کہ نیند اُڑ جاتی ہے اور جسم بخار میں مبتلا رہتا ہے”
صحیح بخاری
پیارے آقا ء دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان کے مطابق یہ امت ایک جسم۔کی طرح ہے۔جسم ایک حصے کو تکلیف ہو تو باقی جسم بھی تکلیف میں آ جاتا ہے۔

یہ امت پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لاڈلی امت ہے۔اور امت سے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کتنا پیار ہے اس کا ہمیں اندازہ نہیں۔۔
ہم دیکھیں کہ بحثیت امت پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درد کو محسوس کر رہے ہیں کہ کیا ہم آج امت کے طور پر ایک جسم کی مانند ہیں۔
اپنا جائزہ لیں تو ہم یک دوسرے کے لیے نہ ویسا پیار ،نہ دوسرے کی تکلیف کا اندازہ ہے۔کوئی کسی پر اعتراض کر رہا ہے،آپس میں۔لڑ جھگڑ رہے ہیں تو یہاں یہ احساس کہ پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم سب کو دیکھتے ہوں گے تو انہیں کیسا لگے گا۔ یہاں درد محسوس کرنے کی بجائے ہم اسے بڑھا رہے ہیں۔

پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہماری بھلائی ،بہتری کے لیے اپنے پیاروں کو لگائے رکھا اور اب بھی اپنے پیارے پر لازم کردیا ہے کہ درد لے کر امت کو بچاو۔ پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کا درد محسوس کر کے امت کی بھلائی اور نجات کی راہ آسان کرنے میں لگ جائیں۔ یہی پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی۔محبت میں قریب ہونے کا تیز تریں راستہ ہے۔امت سے محبت کرتے ہوئے ہدایت کی راہ آسان کرنے کے لیے اپنی زندگیوں کو لگائیں۔

🔔

سوال١

* اپنا جائزہ لیں اور بتائیں کہ بحثیت مشن ورکر ہم پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امت سے درد کا کتنا احساس رکھتے ہیں؟
*اس احساس میں آپ کیا سٹیپس لیتے ہیں*

روزمرہ کے معمولات میں اس احساس کو کتنا پکڑ رکھا ہے

۔3۔پوائنٹ بتائیں

سوال٢
آپ کوامت کی بھلائی اور بہتری کے لیے ااپنا آپ لگاتے ہوئے لوگوں کو آگے پیغام دیتے ہوئے کون سے 3پاور پوائنٹس ذات،نفس،اور باطل سے لڑنےمیں مدد دیتے ہیں۔؟

جذبہ سلامت😊👍🏼


Warning: count(): Parameter must be an array or an object that implements Countable in /home/bano/public_html/working/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 399

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.