ٹاپک1 :سمیع اور بصیر

♥ٹاپک:بصیر۔۔۔اللہ دیکھ رہا ہے♥ سمیع۔۔۔اللہ سن رہا ہے۔

✒اس ٹاپک کو کرنے کے مقاصد

۔ 1۔اللہ مجسم نہیں ہے۔ اللہ احساس و یقین کی صورت میں دل میں اترتا ہے اور دل میں اللہ کے احساس کا ہونا ہمارے احساس، سوچ اور عمل کو اللہ کی خوشی کے تابع کرتا جا رہا ہوتا ہے۔
ہم نے دل میں اللہ کے *بصیر اور سمیع* ہونے کے احساس کو یوں بیدار کرنا ہے کہ۔۔۔
ہم کچھ اچھا کرنے کی طرف مائل ہوں اور کچھ برا چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں کہ اللہ دیکھ رہا ہے۔ یوں ہمارے روز مرہ کے معمولات اورمعاملات میں صرف زبانی کلامی ہی نہیں بلکہ عملاً حقیقی تبدیلی آئےگی۔
۔2۔ اللہ کے *بصیر اور سمیع* ہونے کے احساس کو دل میں اتار کر یہ یقین پختہ کرنا ہے کہ اللہ ہمارے کسی عمل سے بے خبر نہیں۔
یہ یقین کی پختگی کہ وہ ہمیں دیکھ رہا ہے ہمارے احساس، سوچ اور عمل میں تبدیلی لا کر روزمرہ روٹین کے معمولات اور معاملات کو اللہ کے احکام کے تابع کرتی جاتی ہے۔
۔3۔ ہر لمحہ اللہ کی نظر میں ہونے کا احساس اور اللہ کے سننے کا احساس دل میں یوں بیدار کرنا ہے کہ یہ صرف چند دنوں کے لئے ہی نہیں بلکہ ہماری روز مرہ روٹین کے معمولات اور معاملات میں ہمیشہ کے لیئےپختہ ہوتا جائے۔
اور یوں اللہ سے قربت اور محبت کا رشتہ مضبوط ہونے لگے۔


Warning: count(): Parameter must be an array or an object that implements Countable in /home/bano/public_html/working/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 399

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.