پچھلی زندگی پر ندامت کا احساس

حق کی شمع

پچھلی زندگی پر ندامت کا احساس

ہم جب اپنی پچھلی زندگی کا جائزہ لیتے ہیں، ہمیں جتنی بھی زیادہ آشنائی ملتی ہے اور ہمیں پتہ چلتا ہے کہ کیا صحیح ہے اورکیا غلط ہے تو ندامت کے احساس ہمیشہ بڑھتا چلا جاتا ھے۔جیسے کہا جاتا ہے کہ مومن کی پرواز ڈر اور یقین پر ہوتی ہے۔
تو یہاں پر آپ ڈر کے ساتھ یقین بھی رکھیں۔ اگر آپ صرف ڈر میں رہیں گے اور یقین نہیں ھوگا تو پرواز نہیں بھر سکتے۔ کیونکہ ڈر اور یقین کے دونوں پروں سے ہم اڑان بھرتے ہیں۔ تو آپ اس وجہ سے یہاں یقین رکھیں کہ وہ اللہ‎ جس نے میری پچھلی زندگی جب میں اتنے احساسات بھی نہیں رکھتی تھی، میں ذات پہ کام بھی نہیں کرتی تھی، میں گناہوں میں ڈوبی ہوئی تھی، اب اگر اس نے مجھے تب بخش دیا اور معاف کر دیا ہے مجھے اپنے راستے پر لگا لیا تو اب تو میں پھر کچھ نا کچھ تو کوشش کر رہی ہوں ، وہ اللہ کہتا تم ایک قدم آؤ میں دس قدم آگے بڑھاتا ھوں تم چلنے کی سی رفتار سے آؤ، میں بھاگنے کی سی رفتار اپنی طرف کر لیتا۔۔
تو پھر کیا وہ چھوڑ دیگا؟
اللہ‎ کے ساتھ آپنے تعلق کو مضبوط کریں۔ آپ کے دل میں تسلی آتی جاۓ گی۔

*فریدہ*


Warning: count(): Parameter must be an array or an object that implements Countable in /home/bano/public_html/working/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 399

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.