ہدایت کی طلب

حق کی شمع

ہدایت کی طلب

اگر آپ سچی ہدایت کے طلبگار بن کے ایک درخت کے سامنے بھی بیٹھ جاؤ اللہ اس سے بھی آپ کے دل میں کچھ اتار دے گا۔
کیونکہ اتارنا اسی نے ہے دل میں۔
پھر اس کی ذات ہدایت پہنچانے کا وسیلہ بھی بنا دیتی ہے۔کیونکہ جب آپ اللہ کی طرف اس کے پیار میں اس کی قربت کا سفر کر رہے ہوتے ہیں۔تو وہ پیار کا فیض کا وسیلہ بنا دیتا ہے۔تاکہ اندر اشنائی اترے۔وہ وسیلہ مرشد کامل کا ساتھ دے کر جو لمحہ لمحہ رہنمائی کرتے ہوئے اندر موجود طلب کو پورا کرتا جاتا ہے۔ اس طرح استاد بھی ہدایت کا وسیلہ ہے۔اعلی ہستیاں جن میں پیارے آقا دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم،آپ کی آل ،اصحاب اور اولیا,ء کرام یہ سب اللہ والے ہدایت کا منبع و سرچشمہ ہیں جن کی زات ہدایت کا فیض پہنچانے کا ذریعہ ہے۔جب اللہ والوں کی یا ان کی یاد آگئی تو سمجھیں اللہ نے ان کے زریعے روح کی طلب اور پیاس کو بجھانے کا انتظام کر دیا ہے۔
آللی سچی طلب اور جزبہ عطا کر دے آمین۔

*فریدہ*


Warning: count(): Parameter must be an array or an object that implements Countable in /home/bano/public_html/working/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 399

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.