دنیا آزمائش کا گھر

*دنیا آزمائش کا گھر*

اللہ ہمیں ھر طرح سے وہ جانچ رہا ہوتا ہے آزمائش کر رہا ہوتا ہے ہماری ۔۔۔
دنیا تو ہے ہی آزمائش کا گھر یہاں پر تو ہم آئے ہی اس لئے کہ اللہ‎ نے ہماری چیکنگ کرنی ہے کہ کتنا ایمان اور یقین پے کھڑے رہتے ہو اتنا تمہیں احساس رہتا کہ مالک تو مالک ہے تیرے حکم کو ماننا ہے۔
جیسے ہم یہاں پے اپنے لیول پے دیکھیں اگر کسی کے گھر میں کوئی ہیلپر(کام والی) ہوتی ہے تو ہمیں یہ ہوتا نا ہمارے طریقے سے کام کرو وہ چار گھروں میں بھی کام کریگی
اور ھر گھر میں اس مالکن کے طریقے کا کام کرتی ہے کبھی وہ بتا رہی ہوتی ہے نا فلاں باجی ایسے کام کرواتی ہے اچھا فلاں کا یہ طریقہ ہے آپ کا کام ایسے مختلف ہوتا نا اب دنیا میں ہم سے وہ ایک کام کا 1500 لے لے 2000 لے لے 2500 لے لے 3000 لے لے اتنی سی رقم کے لئے وہ اپنے مالک کی فرمانبردار رہتی ہے

ایسے ہی جب میں اسکول میں کافی عرصہ جاب کرتی تھی تو میں بھی فرمانبردار رہتی تھی اپنے ہیڈز کی انہوں نے جو کہا جو کام کہا انہوں نے جس طرح سے کہا وہی کیا کرتے تھے کتنی ہی تنخواہ مل جاتی ہے کتنی ہی رقم ہوتی ہوتی ہو گی ہم عورتیں جو کما کر لے آئیں تو لیکن ہم مانتے ہیں بارش ہوگی سردی ہوگی دھوپ ہوگی ھمارے اسکول میں اکثر چھٹیاں کم ہوتی تھیں تو باقی سکولوں میں چھٹیاں ہو بھی جاتی تھیں ہمارا دل بھی ہوتا تھا ہم کہتے تھے سکول تو جانا ہے کیونکہ آرڈر نہیں ہےہمارے سکول میں چھٹی نہیں ہے یا ہمارے سکول میں چھٹی ہے اور چاہے سارے سکول کُھلے ہیں تو ہم نے تب چھٹی کر کے بیٹھنا ہے۔
اب آپ کو مثال دینے کا مقصد یہ ہے کہ دنیا میں ہم سیکھ رہے ہوتے ہیں اور مختلف کام کر رہے ہوتے ہیں۔
مان رہےہوتے ہیں کسی نہ کسی کی جیسےگھروں میں خاوند کی ماننا ماں باپ کی ماننا۔
اسی طرح ہمیں بھی اللہ کی مان کر چلنا ہے۔یقین رکھ کرمانتے جانا ہے۔


Warning: count(): Parameter must be an array or an object that implements Countable in /home/bano/public_html/working/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 399

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.