ورکرز ری فریشنگ ٹرینگ السلام علیکم پیارے ورکرز ذات پر کام ہماری بنیاد ہے۔ بنیاد جتنی مضبوط ہو گی اتنا اس پر کھڑے رہ کر قدم جما کر ورکنگ کرنا آسان اور ممکن ہوتا جائے گا۔ جو کوئی اپنی ذات کو مٹا کر جتنا خود کو خالص کرتا جاتا ہے ۔۔اسی قدر وہ قربت کی منزل طے کرتا ہے اور خالص پن کا یہ سفر زندگی کے آخری لمحے تک چلتا رہتا ہے ذات پر کام ورکرکا باطل کے خلاف محاذ مضبوط کرتا ہے۔اپنے نفس کو مارنا اور خود کو باطل کے چنگل سے آزاد کروانابھی تبھی ممکن ہو گاجب ذات سے آزادی کے سفرRead More →

♥ٹاپک:بصیر۔۔۔اللہ دیکھ رہا ہے♥ سمیع۔۔۔اللہ سن رہا ہے۔ ✒اس ٹاپک کو کرنے کے مقاصد ۔ 1۔اللہ مجسم نہیں ہے۔ اللہ احساس و یقین کی صورت میں دل میں اترتا ہے اور دل میں اللہ کے احساس کا ہونا ہمارے احساس، سوچ اور عمل کو اللہ کی خوشی کے تابع کرتا جا رہا ہوتا ہے۔ ہم نے دل میں اللہ کے *بصیر اور سمیع* ہونے کے احساس کو یوں بیدار کرنا ہے کہ۔۔۔ ہم کچھ اچھا کرنے کی طرف مائل ہوں اور کچھ برا چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں کہ اللہ دیکھ رہا ہے۔ یوں ہمارے روز مرہ کے معمولات اورمعاملات میں صرف زبانی کلامی ہیRead More →

ہر گل نوں اپنی خطا آکھ ہم زیادہ تر معاملات میں اپنی غلطی ڈھونڈھنے اور تسلیم کرنے کی بجائے دوسروں کو قصور وار ٹھہرانے میں جلدی کر دیتے ہیں۔جب کہ ذات پر کام آشنائی کے اس سفر میں نظر خود پر رکھ کر *ہر گل نوں اپنی خطا آکھ* کے طور پر تسلیم کرنا ہوتا ہے۔ یعنی ہر معاملے میں اپنی غلطی ڈھونڈنی ہوتی ہے اور خود پر کام کرنا ہوتا ہے۔اور جیسے دوسرے کی خطا نظر آئے۔تو فوراً اپنا زوایہ نظر سیٹ کر کے کہ اتنی گہری نظر خود پر کرنی ہوتی ہے۔کہ اندر شرمندہ ہو جائے کہ نظر ادھر گئی ہی کیوں تھیRead More →

معاملات کا بھنور ہماری زندگی میں ہر لمحہ کوئی نہ کوئی معاملہ چل ہی رہا ہوتا ہے ۔ کبھی چھوٹا کبھی بڑا کوئی ظاہر میں کوئی دل میں معاملات ہمیں خود میں الجھا لیتے ہیں جس سے ہماری توجہ اصل مقصد سے ہٹ جاتی ہے اور جب توجہ ہٹ جاتی ہے تو معاملات سے پھر بہترین طریقہ سے گزر بھی نہیں سکتے ۔۔۔۔ وہاں کیسا زاویہ نظر ہونا چاہئے کیسا عمل ہونا چاہئے کیسے ذات پے نظر رکھنی چاہئے سب رہ جانے لگتا ہے ۔۔۔ 🔔 آج اس حوالے اپنے اندر باہر کے معاملات پے نظر رکھتے ہوئے *کوئی سے دو معاملات پکڑنے ہیں جوRead More →

ورکرز ری فریشنگ ٹرینگ چاہت کی غلامی ضرورت اور چاہت میں فرق ہوتا ہے ۔۔۔ ہم اگر نفس کی غلامی کرتے ہیں تو ھمارے اندر بہت سی چاہتیں پیدا ہوتی ہیں اور ہم ان چاہتوں کے حصول کے لئے فورا متحرک ہو جاتے ہیں ۔۔۔ ہم فوری طور پر اسے پورا کر کے بہترین غلامی کرنے کا ثبوت دیتے ہیں ۔ اور اس طرح وہ چاہتیں ہمیں انگلیوں پر نچاے رکھتی ہیں ۔۔۔ اور ان چاہتوں کی غلامی کے ہاتھوں مجبور ہو کے ناچتے ناچتے ہم ہر قدم اپنی منزل سے دور ہو رہے ہوتے ہیں ۔۔۔ آج کے دن ۔۔۔ایسی اٹھنے والی چاہتوں کوRead More →

ورکرز ری فریشنگ ٹرینگ سختی ہمارے لہجے میں،الفاظ میں سختی کی وجہ ہمارے دل کی سختی ہوتی ہے ۔ ہم کچھ نہ بول کر بھی دل کی سختی کا اظہار کر جاتے ہیں۔۔۔۔ اور وہاں ہماری بات اگلے کو محسوس ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہماری بات بھی غلط لگتی ہے ہمارے اندر بہت ساری چیزیں پڑی ہوتی ہیں جن۔کی وجہ سے ہمارے اندر سختی سی آ جاتی ہے۔ جب ہم اس سختی سے بات کرتے ہیں تو اگلا ہمارے الفاظ اور لہجے کی سختی کو محسوس کرتا ہے،اور کسی کے بھلے کے لئے کی جانے والی بات بھی صحیح طرح نہیں پہنچتی۔ مومنRead More →

ورکرز ری فریشنگ ٹرینگ اچھا گمان اللّه کہتا ہے کہ تم مجھ سے جیسا گمان رکھتے ہو مجھے ویسا پاؤ گے کسی بھی پریشانی میں یا روزمرہ کے معاملات میں بھی ہمارا اللّه سے گمان زیادہ تر اچھا نہیں ہوتا ہم کبھی مایوس ہوجاتے ہیں یا کبھی ظاہری حالت دیکھ کر سمجھ لیتے ہیں یہ تو ایسا ہی ہوگا ۔ اور اللّه سے اچھے گمان کو مس کر جاتے ہیں ۔ آج ہم نے یہ کوشش کرنی ہے کہ ہر ہر معاملے میں اللّه سے اچھا گمان رکھنا ہے ۔جہاں گمان غلط ہو اس کو وہاں ٹھیک کرنا ہے۔ 🔔 آج دو پوائنٹ بتانے ہیںRead More →

ورکرز ری فریشنگ ٹرینگ  جو کچھ کہوں گا سچ کہوں گا اللہ پاک قرآن پاک میں فرماتا ہے۔۔ فَلَوْ صَدَقُوا اللَّهَ لَكَانَ خَيْرًا لَهُمْ ) [محمد: 21] “تو اگر وہ اللہ کے ساتھ سچے رہیں تو ان کے لئے بہتری ہے۔” یعنی سچائی ایک ایسی بہترین عادت ہے جس سے ایمان اور اسلام کی تکمیل ہوتی ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس کا حکم دیا ہے اور سچائی پر چلنے والوں کی تعریف فرمائی ہے۔ یہ ایک ایسی عادت ہے کہ جو اس کو اپناتا ہے اس کے لیے نجات کا باعث ہوتی ہے اور اس کے لیے وہ زینت، تاج اور وقار ہوتی ہے۔Read More →

ورکرز ری فریشنگ ٹرینگ امت کا درد نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ الله کے نبی محمد صلی علیہ وسلم نے فرمایا : ” مومنوں کی مثال، آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ محبت کرنے میں، ایک دوسرے کے ساتھ رحم کرنے میں اور ایک دوسرے کے ساتھ شفقت و نرمی کرنے میں ایک جسم جیسی ہے جب اس کا ایک ٹکڑا (عضو) بھی تکلیف میں ہوتا ہے، تو سارا جسم تکلیف میں ہوتا ہے۔ ایسی کہ نیند اُڑ جاتی ہے اور جسم بخار میں مبتلا رہتا ہے” صحیح بخاری پیارے آقا ء دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےRead More →

ورکرز ری فریشنگ ٹرینگ ٹاپک:بحثیت مشن ورکر اللہ کی رضا میں راضی رہتے ہوے ذمہ داری کا احساس جب ھم اپنے ہر عمل کا تعلق الله سے جوڑ کر اسے الله کی مرضی کے مطابق کرنے کی کوشش, الله کو راضی کرنے کے لیے کرنے لگتے ہیں تو اس سے الله کی رضا حاصل ھوتی ھے- کیوں کہ تب ھم اپنے ہر معاملے کو الله کی طرف سے سمجھ کر اسے بہترین انداز میں نبھاتے ہیں تو وہ عمل, معاملہ یا معمول ھمارے لیے الله کی رضا کو حاصل کرنے کا سبب بن جاتا ھے- الله کی رضا میں راضی رہنا تب ممکن ھے جبRead More →