پکارنے پر اللہ کا جواب

حق کی شمع

پکارنے پر اللہ کا جواب

اللہ نے ہمیں کتنی ہی نعمتیں عطا کی ہیں۔ایک ہاتھ کو لے لیں۔تو اس کے حکم سے ہم اسے ہلا بھی پاتے ہیں۔اور اگر کوئی تکلیف ہو جائے یا مسلہ تو صرف اس کی ذات ہے جو ہمیں اس تکلیف سے نجات دینے والی ہے۔ہم خود تو اپنا ہاتھ بھی نہیں ہلا سکتے
ہماری یہ اوقات ہے۔ وہ طاقت نہ دے نہ تو ہم اپنے اوپر سے مکھی بھی نہیں ہلا سکتے ۔بندہ آخر ہے کیا ۔
وہ مالک دو جہاں وہ رب الارباب ہے ۔ اپنے بندے سے ستر ماؤں سے بڑھ کر محبت کرتا ہے اور اپنے بندےکی ہر پکار کا جواب دیتا ہے
کوئی بچہ جیسے ماں ماں کہتا جاۓ ماں بھی کہتی ہے بولو تو بات کیا ہے؟؟
وہ تو ستر ماؤں سے بڑھ کر محبت کرتا ہے اور ہر پکار کا جواب دیتا ہے۔ہم چاہے اسے ایک بار پکاریں یا دن میں دس بار پکاریں وہ بڑا سننے والا ہے۔ہم۔صرف اس کو اللہ کہہ کر پکاریں وہ جواب دیتا ہے۔
اللّه ہماری سرگوشی بھی سنتا ہے ہمارے دل میں کی ہوئی بات بھی سنتا ہے ، دھیمی آواز کو بھی سنتا ہے اونچی آواز کو بھی سنتا ہے ، سینوں کے حال کو بھی جانتا ہے ۔
چاہے خوشی ہے یا درد کوئی حاجت ہے،کوئی تکلیف ہے،کوئی پریشانی ہے ہر طرح کی پکار کو سننے والا مہربان اللہ ہے۔اور پکار کو سن کر پھر سب تکلیفیں دور بھی کر دیتا ہے۔
اس لیے ہر معاملے کے لیے سچے ہو کر اللہ کو پکاریں جو بڑی عظمتوں والا مہربان ہے۔

فریدہ


Warning: count(): Parameter must be an array or an object that implements Countable in /home/bano/public_html/working/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 399

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.